Ads Top

Load Shedding during a Law paper at Karachi University

Views: 116 Share it Share it

یہ کراچی یونی ورسٹی میں لاء کے پیپرز کے دوران لی گئی ایک تصویر ہے، ایوننگ شفٹ میں یہ پیپر ہوا اور اس دوران لوڈشیڈنگ ہوگئی

طلبہ اپنے موبائل فون کی ٹارچ سے پیپر حل کررہے ہیں، حکومت کو گالیاں دینے سے پہلے ذرا ایک لمحے کو رکیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کمرہ امتحان میں موبائل فون لانا منع ہے اور اس کے باوجود ان طلبا کے ہاتھوں میں موبائل فون ہے!!

یہ خبر نہیں بلکہ المیہ ہے، کراچی یونی ورسٹی شہری کلاس کی نمائندہ جامعہ ہے اور یہاں تعلیم کا نظام اس برے طریقے سے تباہ ہوچکا ہے کہ اس سال کراچی یونی ورسٹی میں سات ہزار بچوں نے انٹری ٹیسٹ دیا، انٹری ٹیسٹ میں 40 فیصد پر اگر طلبہ کو پاس نہیں کیا جاتا تو تقریبا آدھے سے زیادہ فیل ہوچکے تھے

دوسری جانب جامشورو کی سندھ یونی ورسٹی میں اس سال 20 ہزار طلبہ نے انٹری ٹیسٹ دیا جبکہ 2008 میں یہ تعداد چار ہزار تھی

سندھ میں تعلیمی رجحان نوے ڈگری کے زاوئیے میں تبدیل ہوچکا ہے، ٹی وی پر کچھ اور بتایا جارہا ہے، گراؤنڈ پر کچھ اور ہے، سندھ کی شہری آبادی نے حقیقت کا ادراک نہ کیا تو بہت نقصان اٹھائے گی

عثمان غازی

Via : Usman Ghazi
https://www.facebook.com/usmanghazi.pakistan?lst=1011061622%3A1086172694%3A1514796498


Home Ads