Ads Top

انکل میں اللہ کو بتا دوں گا پلیز مجھے مت ماریں

Views: 221 Share it Share it

آپ ہمارے ملک میں پستی اور ظلم کی حد دیکھئے ۔۔۔

اسکول جاتی یا سیپارہ پڑھتی ہماری چھوٹی چھوٹی زینب، نمرہ، آمنہ، اسماء کو جنسی بھیڑیے نوچ ڈالتے ہیں،

ہمارے نقیب و تنویر و جیسے جوانوں کو پولیس جعلی مقابلوں میں تھوڑے سے پیسوں کے لیے بے رحمی سے مار دیتی ہے،

ہماری قوم کی 16 سالہ بیٹی کو دشمنی پوری کرنے کو برہنہ گلیوں گھمایا جاتا ہے،

ہمارے یونیورسٹی میں پڑھتے مستقبل کے معماروں کو غلط افواہ پر ہجوم پتھر مار مار کر شہید کر دیتا ہے،

ہمارے مدرسے میں پڑھتے معصوم بچوں کو یا تو قاری جنسی زیادتی کر کے مار دیتا ہے یا سبق یاد نا کرنے پر مار مار کر جان نکال دیتے ہیں۔

پہلے مجھے جو تھوڑا بہت شک تھا وہ رفع ہو چکا۔

یہ ہماری قوم پر عذاب ہے، عذاب ہے، عذاب ہے۔

جو قوم اپنے معصوم بچوں کو بچانا چھوڑیں، انکی عزتوں کو 100 یورو میں کلپس بنا کر یورپ میں بیچے (سرگودھا سے پکڑا گیا ہے یہ شخص کچھ دن پہلے )، 7 سالہ بچیوں کو تڑپا تڑپا کر مارے، 8 سالہ بچوں کو گلا گھونٹ کر سسک سسک کر مرنے دے، 5 سالہ بچوں کے گلے میں شلوار بندھی چھت سے گرا ہوا دیکھے، کسی کہ بہن کو برہنہ گلیوں میں گھماتا دیکھے۔۔۔۔۔۔

لیکن مجال ہے جو ذرا بھی کچھ ہل جل ہو تو کل کو بچ جانے والی نسل کے برتاؤ اور بدتمیزی کا گلہ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا بیوقوف ہو گا۔

اگر ہم سے اگلی نسل نے کل کو ہم سے تلخ کلامی کی، ہم سے پوچھ لیا جب یہ سب ہو رہا تھا تو بابا جی آپ کدھر تھے تو کم از کم میرا سر جھکا ہو گا کہ میرے بچے میں چاہ کر بھی تجھے نہیں بچا پایا۔ تیرے جیسے کتنوں کو ہی نہیں بچا پایا اس وحشی پن سے۔ میرے بس میں جو تھا میں نے کیا، لیکن پھر بھی میں تجھ سے شرمندہ ہوں۔

ان سب بچوں کے بعد آپکے میرے ہم سب کے بچوں کا نمبر بھی لگنے والا ہے۔ اور کیوں نا لگے؟؟؟ آج مرتے بچوں کے لیے تم بولے تھے کچھ؟ کیا تھا کچھ؟

ویسے کیا نام ہے تمہارے بچوں کا؟

زینب تو گئی، آمنہ ہے نام؟ عائشہ؟ عالیہ ؟ علی؟ عثمان؟ کامران؟؟ سعدیہ ؟ ماہین؟ سجاد ؟ صبا ؟؟ فیضان؟

چلو کوئی بھی نام ہو۔۔۔۔ نام سے کون سا زیادتی کرنے والے کو فرق پڑتا ہے یا مارنے والے قاری کو۔۔۔

اسکو تو بس جسم چاہیے ہوتا ہے، اور کچھ سوراخ۔۔۔۔۔ اور سسکتی آوازوں میں۔۔۔۔۔۔۔

"امی مجھے بچاؤ۔۔۔۔۔"
"بابا انکل مجھے مار رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔"
"چاچو بچاؤ " ۔۔۔۔۔۔
" انکل میں اللہ کو بتا دوں گا پلیز مجھے مت ماریں "

بس تھوڑا سا صبر اور تھوڑا سا انتظار اور، اگلا نمبر تمہارے بچے کا ہے۔۔۔۔۔

عذاب آچکا، نافذ ہو چکا ۔۔۔ اب بھگتنا باقی ہے، اپنے اپنے بچے کا نوچا گیا جسم دیکھنا باقی ہے۔۔۔

بس تھوڑا سا انتظار۔۔۔ بہت تھوڑا سا۔۔۔

#JusticeForZainab
#JusticeForNaqeeb
#JusticeForAll

عثمان گل


Home Ads